19-05-2026
فیفا کے طویل المدتی اور باضابطہ شراکت دار کے طور پر، کوکاکولا پاکستان نے پاکستان میں فٹبال کے بڑھتے ہوئے شوق کے مدنظر فیفا ورلڈ کپ 2026 کِک آف تقریب میں بھر پور شرکت کی جس کا انعقاد امریکی سفارت خانے نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کے تعاون سے اسلام آباد میں کیا۔
اس تقریب کا ایک اہم پہلو کوکاکولا کی جانب سےپاکستان ویمنز نیشنل فٹبال ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، جس نے فیفا سیریز 2026 میں ترکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف تاریخی 0-8 فتح حاصل کی۔ یہ کامیابی پاکستان کے لئےخواتین کی فٹبال کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت قرار دی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر کوکاکولا پاکستان نے قومی ویمن فٹبالرز کو برانڈڈ فٹبال کٹس پیش کیں تاکہ خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کو مزید تقویت مل سکے۔پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کی کھلاڑی نِشا اور رامین نے ٹیم کی جانب سے یہ کٹس وصول کیں۔
کوکاکولا پاکستان و افغانستان ریجن کے جنرل منیجر، سمیع واحد نے کہا، ”فٹبال کا کھیل،کوکاکولا کی طرح، مختلف ثقافتوں اور نسلوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی طاقت رکھتا ہے۔ فیفا کے عالمی شراکت دار اور سات دہائیوں سے پاکستان کی ثقافت کا حصہ ہونے کے ناطے، ہمیں مقامی سطح پر اس کھیل کے فروغ میں اپنے کردار پر فخر ہے۔ چاہے فیفا ٹرافی کو دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر لانا ہو یا ایسی کامیابیوں کا جشن منانا جو لاکھوں لوگوں کے لیے باعثِ تحریک ہوں، جن میں ہماری قومی ویمن فٹبالرز بھی شامل ہیں۔“
1953 سے پاکستان میں کام کرنے والا کوکاکولا سسٹم ملک کے اولین اور بڑے ایف ایم سی جی سرمایہ کاروں میں شمار ہوتا ہے، جس نے گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں1 ارب امریکی ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ ادارہ براہِ راست 2,100 سے زائد پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرتا ہے جبکہ اپنی ویلیو چین کے ذریعے 60,000 سے زائد افراد کے لیے بالواسطہ روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔
اس تقریب میں حکومتی شخصیات، سفارت کاروں، کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات اور برانڈ پارٹنرز نے شرکت کی اور تقریب کے دوران دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عالمی جوش و خروش کو اجاگر کیا گیا۔