پاکستان میں کوکا کولا

پاکستان میں کوکا کولا کی تاریخ کی تصویر

ہمارا سفر

پاکستان میں ہمارے سفر کا آغاز 1960ء کی دہائی کے اوائل میں ہوا۔

پاکستان میں ہماری سرگرمیوں کا مرکز لاہور ہے، جہاں 'دی کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن پاکستان برانچ' واقع ہے، جو 'دی کوکا کولا کمپنی' کا حصہ ہے۔ یہاں، ہمارا کنسنٹریٹ پلانٹ مشروبات کابنیادی جز، سیرپ اور کنسنٹریٹ تیار کرتا ہے جن سے ہمارے متعدد مشروبات بنتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ 'دی کوکا کولا کمپنی' کے پورٹ فولیو میں شامل مختلف برانڈز کی مارکیٹنگ بھی کی جاتی ہے۔

ان کنسنٹریٹس کو پاکستان بھر میں پسند کیے جانے والے مشروبات میں ڈھالنے کا کام کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ کا ہے، جو ہمارا مجاز بوٹلنگ پارٹنر اور 'کوکا کولا ایچیچک' کا حصہ ہے۔ ملک بھر میں قائم سات پیداواری پلانٹس سے کوکا کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ ہمارے گیس والےاور بغیر گیس والے مشروبات کی تیاری، تقسیم اور فروخت کا کام سرانجام دیتا ہے، جبکہ اس کا کارپوریٹ دفتر بھی لاہور میں واقع ہے۔

یہ تمام تفصیلات اس بات کو واضح کرتی ہیں کہ کس طرح ایک عالمی پورٹ فولیو کو یہاں پاکستان میں مقامی طور پرتیار کیا جاتا ہے

کوکا کولا اور ایک بہتر پاکستان

9 برانڈز۔ 25 مینوفیکچرنگ پلانٹس۔ 1.2M+ خوردہ فروش۔

روزانہ 240M+ پاکستانیوں کا انتخاب

کوکاکولا کے بہتر پاکستان کے لئے اقدامات

ہماری تاریخ

فارماسسٹ ڈاکٹر جان پیمبرٹن نے1886 میں، اٹلانٹا میں جیکبز فارمیسی میں تاریخ کا پہلا کوکا کولا فروخت کیا۔ ہمارا سفر اس پہلے گلاس سے شروع ہوا اور آج، کوکا کولا کمپنی ایسے مشروبات تیار کرتی ہے جسے لوگ دن بھر استعمال کر سکتے ہیں، 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں 200 سے زیادہ برانڈز پیش کیے گئے ہیں۔

 کوکا کولا کی تاریخی فیکٹری کی تصویر