18-09-2026
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا سفر"رنگین" کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس گانے میں حسن رحیم اور عز چغتائی کو ایک ساتھ لایا گیا ہے اور اسے عمیر نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ گانا چاہت، محبت اور جوانی کے رومانس کو ایک ہلکے پھلکے اور خوبصورت انداز میں پیش کرتا ہے۔ "رنگین" کا آغاز عمیر کی تیار کردہ ایک بیٹ سے ہوا جو انہوں نے حسن کو بھیجی، اور بالآخر اپنے گھر تک کے راستے میں حسن نے اس کی دھن بھی تیار کر لی۔ اس قدرتی اورتخلیقی جوش کو تبدیل کرنے کے بجائے، عمیر نے اپنے ہپ ہاپ انداز کو گانے کے روایتی انداز کے ساتھ یکجا کیا، اور ایک ایسا گانا وجود میں آیا جو ناکام محبت اور چاہت کا احساس رکھنے کے باوجود ہلکا پھلکا اور دلکش بھی ہے۔ حسن کی آواز محبت کا اظہار کرتی ہے، جبکہ عز چغتائی کی آمد گانے کی توانائی کو تبدیل کرتے ہوئے اسے ایک نیا رنگ اور جہت عطا کرتی ہے۔ ارحم اکرام کی ہدایت کاری میں بننے والی میوزک ویڈیو فلمی رومانس کے روایتی انداز کو ایک مزاحیہ اور دلچسپ روپ دیتی ہے۔ لاہور کے ایک خوبصورت پس منظر میں، حسن بسنت کے موقع پر خود کو ایک چھت پر پاتا ہے، جہاں پڑوس کی چھت پر نظر آنے والی ایک لڑکی کی محض ایک جھلک اس کے خیالوں میں ایک مکمل داستانِ محبت کی شروعات بن جاتی ہے۔ آسمان پتنگوں سے بھرا ہوا ہے، بالکونی کی طرف کنکر پھینکے جا رہے ہیں، اور ایک محبت میں مبتلا ہیرو ایک ایسی لڑکی کے ساتھ مستقبل کے خواب بننا شروع کر دیتا ہے جس سے وہ بمشکل ملا ہے۔ آگے کا منظر نامہ خیالی دنیا اور دن میں دیکھے گئے خوابوں کے منطق کے تحت چلتا ہے۔ ہاشم علی کا پروڈکشن ڈیزائن اندرون لاہور کو بالکل ویسا پیش نہیں کرتا جیسا وہ ہے، بلکہ ویسا دکھاتا ہے جیسا وہ یادوں میں بستا ہے: ہلکے پیسٹل رنگوں والے مکانات، نقش و نگار والی ٹائلیں اور کپڑے، پرانے کمپیوٹر، سی ڈیز، کیسٹس اور 2000ء کی دہائی کے اوائل کے لڑکپن کی یاد دلاتے فلمی پوسٹرز۔ جیسے جیسے حسن کا خیالی رومانس آگے بڑھتا ہے، اس کے ارد گرد کی دنیا مزید رنگین، گہری اور دیدہ زیب ہوتی جاتی ہے۔ "رنگین" کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کمال خان نے کہا: "رنگین کی تیاری آسان رہی۔ حسن اور عمیر کے پاس یہ گانا اور اس کی موسیقی پہلے سے تیار تھی۔ وہ جانتے تھے کہ عز چغتائی اس کے لیے بہترین رہیں گے۔ ارحم، حسن کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، انہوں نے ویڈیو میں ایک بہترین فلمی اور نوجوانی کا ایک معصوم سااحساس پیدا کیا۔ اور ہاشم، عامر اور فراز نے مل کر اس تمام ویڈیو کو شاندار بنا دیا۔” بیشتر خیالی دنیاؤں کی طرح، حقیقت اکثر تخیل کے بر عکس ہی ہوتی ہے۔ جیسے ہی یہ خیالی محبت اپنے حتمی انجام کی طرف بڑھتی ہے، گانے میں محمد سلیم کی شہنائی کی آواز شامل ہو جاتی ہے جو شادی کے ایک ایسے منظر کی نشاندہی کرتی ہے جو اس خیالی دنیا کو اچانک حقیقت کی زمین پر لے آتا ہے۔ تاہم، "رنگین" اس دل ٹوٹنے کے احساس کو المیے میں نہیں بدلتا۔ پتنگوں سے بھرے آسمان تلے شاید ہمیشہ ایک اور چھت، ایک اور بسنت، اور ایک اور داستانِ محبت انتظار کر رہی ہوتی ہے۔ "رنگین" پاکستان کے جدید پاپ، آر اینڈ بی (R&B) اور ہپ ہاپ کے ابھرتے ہوئے شعبوں سے تعلق رکھنے والے تین فنکاروں کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ حسن رحیم پاکستانی انڈی پاپ اور آر اینڈ بی کے نمایاں ناموں میں سے ایک بن چکے ہیں۔ انہوں نے "ایسے کیسے" اور "جونا" جیسے گانوں کے ذریعے ایک منفرد پہچان بنائی ہے۔ ان کا سفر اسپاٹیفائی راڈار پاکستان کا پہلا آرٹسٹ بننے سے لے کر کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے "پیچھے ہٹ" میں طلال قریشی اور جسٹن بیبیز کے ساتھ شامل ہونے تک محیط ہے۔ دوسری طرف، عز چغتائی پاکستانی فنکاروں کی نئی نسل کی نمائندگی کرتے ہیں جو میوزک پروڈکشن اور پرفارمنس دونوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ لاہور کی جدید موسیقی کی دنیا سے ابھرنے والے عز کے کام میں مشترکہ اور انفرادی گانے شامل ہیں، جن میں "غرور"، "لو بم"، "اوے فرام می"، "جنون" اور "ندیاپار” جیسے ریلیزز شامل ہیں۔ اس گانے کے پیچھے کراچی کے پروڈیوسر اور گیت نگار عمیر ہیں، جن کا سفر کم عمری میں اپنے کمرے سے بیٹس بنانے سے شروع ہوا اور آج وہ پاکستان اور جنوب ایشیائی موسیقی میں 150 سے زائد ریلیزز اور اشتراک کر چکے ہیں۔ حسن کے ساتھ ان کے سابقہ کاموں میں "رادھا"، "اویس" اور "میک یو مائن" شامل ہیں، جبکہ انہوں نے ینگ اسٹنرز، عاصم اظہر اورتلوندر جیسے فنکاروں کے ساتھ بھی بڑا کام کیا ہے۔ کمال خان بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شامل ہیں، جبکہ "رنگین" کو عمیر نے پروڈیوس، کمپوز اور مکس کیا ہے۔ اس گانے کی مشترکہ ارینجمنٹ عمیر اور حسن رحیم نے کی ہے۔ حسن رحیم نے ووکل ارینجمنٹ، کمپوزیشن اور بول لکھے ہیں، جبکہ ماسٹرنگ شان ٹال مین نے کی ہے۔ میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری اور ایڈٹنگ ارحم اکرام نے کی ہے، عامر مغل ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی ہیں اور ہاشم علی نے پروڈکشن ڈیزائن اور آرٹ ڈائریکشن کی قیادت کی ہے۔ اس پروجیکٹ کی پروڈکشن گلی فلمز (Gali Films) نے کی ہے اور اِیمان خان پروڈیوسر ہیں۔ حسن رحیم اور عز چغتائی کا گانا "رنگین" اب کوک اسٹوڈیو کے تمام آفیشل ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ رنگین دیکھیں:https://youtu.be/8Ix-ekSoEdY?si=QTpsyDBZHfAuX9ZD سنیں: https://open.spotify.com/track/7cO7GWk6vUGNcAUXMJ2Bdj?si=d5ceff8fbf324d9f کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کی مزید اپ ڈیٹس کے لیے انسٹاگرام پیج کو فالو کریں: https://www.instagram.com/coke_studio