کوکا کولا پاکستان نےانٹرنیشنل سی ایس آر سمٹ میں پائیداری کے دو بڑے ایوارڈز اپنے نام کر لیے

25-03-2026

کراچی، 25 مارچ 2026 – کوکا کولا پاکستان کو کراچی میں منعقدہ 15ویں انٹرنیشنل کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر) سمٹ میں پانی کے مؤثر استعمال اور پائیداری کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر دو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ کوکاکولا کو’ایکسلیئنس اِن واٹر اسٹیورڈشپ ایوارڈ‘ اور’انوویشن اِن سسٹین ایبلٹی ایوارڈ‘دیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید مصطفی کمال، وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن نے ایوارڈ تقسیم کیے۔
کوکاکولا کی جانب سے یہ ایوارڈ ڈاکٹر فیصل ہاشمی، کوکا کولا پاکستان میں پبلک افیئرز، کمیونیکیشنز اور سسٹین ایبلٹی کے سینئر ڈائریکٹر نے وصول کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر ہاشمی نے کہا کہ یہ اعزاز پاکستان کے پائیداری کے اہداف میں شراکت کے لیے کوکاکولا کی جاری کوششوں کی عکاسی کرتےہیں۔

سمٹ میں بین الاقوامی اور قومی کمپنیوں کے سینئر نمائندے موجود تھے، جن میں مونڈیلیز، اینگرو، کے ایف سی، ٹویوٹا، مارٹن ڈاؤ، ٹیلی نار، ایبٹ، نوو نورڈیسک، پیکجز لمیٹڈ، لکی کور، نیشنل بینک، اور بینک الفلاح شامل ہیں۔ بین الاقوامی CSR سمٹ ایک سالانہ فورم ہے جو CSR اقدامات کو تسلیم کرنے اور پاکستان میں پائیدار کاروباری طریقوں میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے حکومت، صنعت اور ترقیاتی شعبوں کے رہنماؤں کو اکھٹا کرتا ہے۔

سمٹ کے منتظمین کے مطابق، ایکسی لینس ان واٹر اسٹیورڈ شپ ایوارڈ نے کوکا کولا کےایسے اقدامات کو تسلیم کیا ہے جن کا مقصد صاف پانی تک رسائی کو بہتر بنانا اور طویل مدتی پانی کی بھرپائی میں مدد کرنا ہے۔ ان میں واٹر فار ویمن پروگرام شامل ہے، جو سندھ میں پانی تک گھریلو رسائی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرتا ہے، اور ریچارج پاکستان، کوکا کولا فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک موسمیاتی لچک کا اقدام جو سیلاب کے خطرے کے انتظام اور ویٹ لینڈ کی بحالی کو ممکن بنا رہا ہے۔

پائیداری میں جدت کا ایوارڈ کوکا کولا پاکستان کے 'میدان صاف' اقدام کے لیے دیا گیا، جسے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران شروع کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے آفیشل بیوریج پارٹنر کے طور پر، کمپنی نے میچ کے مقامات پر کچرے کے انتظام کے اقدامات کو لاگو کیا، جس میں الگ الگ نوعیت کےکچرے کے لئے الگ الگ ڈبوں کی تنصیب بھی شامل ہے۔ منتظمین نے بتایا کہ اس دوران تقریباً 60,000 PET بوتلیں اکٹھی کی گئیں اور انہیں ری سائیکل کیا گیا، جہاں انہیں ٹی شرٹس بنانے کے لیے استعمال ہونے والے سوت میں تبدیل کیا گیا۔کوکاکولا نے میچز کے دوران ڈیجیٹل سکور بورڈز پر دکھائے جانے والے عوامی خدمت اور کچرےکے ذمہ داری کے ساتھ تلفی سے متعلق پیغامات بھی شامل کئے، جو کہ اندازاً پانچ ملین لوگوں تک پہنچے۔

اپنے کلیدی خطاب میں، وفاقی وزیر سید مصطفی کمال نے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی نقطہ نظر کو احتیاطی ماڈل کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحت عامہ کی بہتری کا آغاز پینے کے صاف پانی تک رسائی کو یقینی بنانے سے ہوتا ہے، خاص طور پر ماؤں اور بچوں کے لیے۔ وزیر نے شرکت کرنے والی کمپنیوں کو حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اپنے CSR اقدامات کو صحت عامہ کی آگاہی کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ترغیب دی کیونکہ اس طرح کے تعاون سے کمیونٹی کی صحت کے نتائج میں پائیدار بہتری لانے میں مدد مل سکتی ہے۔